تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گلیات ٹریل ریس، 400 سے زائد رنرز نے حصہ لیا

گلیات ٹریل ریس، 400 سے زائد رنرز نے حصہ لیا

نتھیا گلی( سپورٹس ڈیسک) گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس میں 400 سے زائد ملکی اور غیر ملکی رنرز نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی، جبکہ پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔100 کلومیٹر کیٹیگری میں اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ طور پر فاتح قرار پائے، جبکہ خواتین کی کیٹیگری کا ٹائٹل انعم عزیر نے اپنے نام کیا۔گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی 60 کلومیٹر کیٹیگری میں وقار احمد نے کامیابی حاصل کی، جبکہ 40 کلومیٹر کیٹیگری میں عطاء صمد اور شازیہ جمال فاتح قرار پائے۔اسی طرح 20 کلومیٹر ریس میں اسرار خٹک اور اٹلی کی الیگرا ایوٹو نے کامیابی حاصل کی۔منتظمین کے مطابق گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس کی تمام کیٹیگریز کو انٹرنیشنل ٹریل رننگ ایسوسی ایشن سے منظوری حاصل تھی، جس کے باعث اس مقابلے میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔