تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان کلائمٹ چینج سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈز حاصل کرنے کیلئے سر گرم

پاکستان کلائمٹ چینج سے نمٹنے کے لیے عالمی فنڈز حاصل کرنے کیلئے سر گرم

اسلام آباد( پاکستان خبر)او آئی سی سی کے تحت پاکستان میں چوتھی کلائمٹ کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ کلائمٹ کے مسائل اب پاکستان کے لیے بھی ایک اہم چیلنج بن چکے ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب نے واضح کر دیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے۔ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کلائمٹ چینج کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے اور کانفرنس کا مقصد آگاہی بڑھانا اور مسائل کے حل تلاش کرنا ہے۔ کانفرنس میں توانائی، مالیات اور ماحولیات کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے 1.3 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فیسیلیٹی موجود ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خطرات کو کم کرنے کے منصوبے بھی تیار ہیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی بینک کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام میں پاکستان شامل ہے، اور اسی نوعیت کی سہولیات ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے بھی دستیاب ہیں۔