تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان اور بلوچستان کا حال، مستقبل ایک ہے، مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: عاصم منیر

پاکستان اور بلوچستان کا حال، مستقبل ایک ہے، مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: عاصم منیر

راولپنڈی( پاکستان خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، ریاست کے غیرمتزلزل اور فیصلہ کن ردعمل سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان باصلاحیت، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے، جبکہ پائیدار امن و استحکام صوبے کی معاشی صلاحیت اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ امن سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور بلوچستان کے وسائل کو عوامی خوشحالی میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبے کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا متحرک طبقہ ہیں، انہیں بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں کردار کے مواقع دینا ضروری ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر ترقی کی راہ روکنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔