اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور کویت نے معاشی روابط کو فروغ دینے اور دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ہم منصب کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے منصوبوں، عوامی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بڑھتے ہوئے معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں 50 سالہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایندھن کی فراہمی، تیل صاف کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔پاکستان میں توانائی ذخیرہ کرنے، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور دیگر متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے اس تعاون کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
کامرس