تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کی محتاط بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پوزیشن مضبوط

پاکستان کی محتاط بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پوزیشن مضبوط

ٹروبا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن بہتر بنا لی۔ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز میں 311 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔ شان مسعود 88 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ساتھ سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اذان اویس بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار کنٹرول کے ساتھ گیند بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مزید 117 رنز کے اضافے پر آل آؤٹ کر دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شمار جوزف نے 23، تیجنارائن چندرپال اور عامر جینگو نے 21،21، جسٹن گریوز نے 15، برینڈن کنگ نے 12 اور روسٹن چیز نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 اور عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا کر مضبوط آغاز کیا تھا۔