تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی۔اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی، جہاں ہیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے 13 جولائی کو روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ریڈ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، جس کے 2 جولائی کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ایک ہی اسکواڈ منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔