تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان فٹبال میں اصلاحات ناگزیر، فیفا کا گورننس بہتر بنانے پر زور

پاکستان فٹبال میں اصلاحات ناگزیر، فیفا کا گورننس بہتر بنانے پر زور

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) فیفا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان فٹبال کے انتظامی ڈھانچے، اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔فیفا کے ہیڈ آف ممبر ایسوسی ایشنز گورننس رولف ٹینر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی بہتری کے لیے گورننس کا نظام مضبوط اور مؤثر بنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق دو روزہ مشاورت کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی گئیں، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پی ایف ایف میں فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان جلد اپنے آئین میں ضروری ترامیم کرے گا تاکہ اسے جدید اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کے معاملات میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قابل قبول نہیں ہوگی جبکہ مالی امور کا جائزہ فیفا کی متعلقہ کمیٹی لے رہی ہے۔فیفا نمائندے کے مطابق پاکستان میں فٹبال درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، تاہم اس کی مزید ترقی کے لیے تمام فریقین کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کھیل کے معیار میں بہتری آئے۔اس موقع پر پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ 2013 کے بعد فیڈریشن کے آئین میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، اس لیے فیفا کی ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ان کے مطابق عالمی فٹبال کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان میں یہ کھیل مزید پیچھے رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی بہتری کے لیے اصلاحات پر زور دے رہا ہے جبکہ نارملائزیشن کمیٹی کا آڈٹ بھی فیفا کرے گا۔ ان کے مطابق پاکستانی ٹیمیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں اور ڈومیسٹک سطح پر فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔محسن گیلانی نے اعلان کیا کہ جلد پاکستان فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق محدود فنڈنگ کے باوجود فیڈریشن ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں ان کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا گیا اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان فٹبال عالمی سطح پر بہتر نتائج حاصل کرے۔