تازہ ترین
پاکستان خبر

پاکستان آئیڈل کا دوسرا سیزن حرا قیصر کے نام

پاکستان آئیڈل کا دوسرا سیزن حرا قیصر کے نام

 لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان آئیڈل کے دوسرے سیزن کا ٹائٹل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حرا قیصر نے اپنے نام کرلیا، انہوں نے اتوار کو منعقدہ فائنل میں کامیابی حاصل کی۔حرا قیصر کا تعلق متوسط طبقے کے خاندان سے ہے اور انہوں نے پورے مقابلے کے دوران عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ناظرین اور ججز کی بھرپور توجہ حاصل کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حرا قیصر نے کہا کہ وہ اب اپنے خواب پورے کریں گی، جبکہ ان کی کامیابی والدین اور اہل خانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔حرا قیصر نے عالمی نشریا تی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے پورے خاندان نے اس سفر میں بھرپور ساتھ دیا۔ ان کی والدہ، بہنوں اور شوہر نے مسلسل حوصلہ افزائی کی، جبکہ ابتدا میں ان کے بھائی کو کچھ تحفظات تھے، تاہم بعد میں انہوں نے بھی حرا کا ساتھ دیا اور کہا کہ وہ یہ مقابلہ ضرور جیتیں گی۔