تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان اور آئی ایم ایف کے تیسرے اقتصادی جائزے کا آغاز 25 فروری کو متوقع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے تیسرے اقتصادی جائزے کا آغاز 25 فروری کو متوقع

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات رواں ماہ کے آخری عشرے میں شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران ملک کی معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف پر نظر ثانی کرے گا۔ مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پرائمری بجٹ سرپلس، صوبائی کیش سرپلس اور صوبائی ٹیکس ہدف حاصل کر لیا گیا، تاہم جولائی تا دسمبر 2025 کا ٹیکس ہدف 329 ارب روپے کم رہا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھ ماہ کے دوران 6 ہزار 161 ارب روپے ٹیکس جمع کیے، جبکہ صوبوں نے ایک ہزار 179 ارب روپے کیش سرپلس فراہم کی اور جولائی تا دسمبر 568 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان کے پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر موصول ہوں گے، جبکہ ای ایف ایف پروگرام سے ایک ارب اور کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوگی۔ دونوں پروگرامز کے تحت اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔