کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 177873 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران انڈیکس میں 4495 پوائنٹس کے دائرے میں کاروبار ہوا۔ اس دوران اس کی بلند ترین سطح 180769 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 176273 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.33 ارب حصص کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 155 ارب روپے رہی۔اسی عرصے میں مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں 426 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 19335 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا
واپس خبروں پر
Category:
کامرس