تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

پاکستان چاول برآمدات میں ویتنام سے آگے نکل گیا، 51 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان چاول برآمدات میں ویتنام سے آگے نکل گیا، 51 فیصد اضافہ ریکارڈ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کو درپیش مشکلات کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے، ستمبر 2026 کے دوران پاکستان نے چاول کی برآمد میں ویتنام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں عالمی منڈیوں کو 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ دنیا کے تیسرے بڑے برآمد کنندہ ملک ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری ترسیل کی مشکلات کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی چاول، بالخصوص باسمتی کی مانگ برقرار رہی، جس سے ملکی برآمدات کو فروغ ملا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستان کی چاول برآمدات کے مجموعی حجم میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔اس دوران چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں بھی 37 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، جو عالمی سطح پر پاکستانی چاول کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ اضافہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا اہم موقع ہے، تاہم عالمی منڈی میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے چاول کا معیار بہتر بنانے، پیداواری اخراجات کم کرنے اور برآمدی ترسیل کے نظام کو مؤثر بنانا ہوگا۔