تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان ٹیسٹ سیریز کیلئے روانہ

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان ٹیسٹ سیریز کیلئے روانہ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر قومی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مسقط روانہ ہو گئی۔قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی موجود ہیں۔شیڈول کے مطابق پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی کو کھیلے گی، جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا 2 اگست اور پانچواں و آخری ٹیسٹ میچ 4 اگست کو ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈر 21 کیمپ کے کھلاڑیوں کو عمان ٹیسٹ سیریز کے لیے بھیجنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جب عالمی سطح پر غیر ملکی ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے تو ان کا اعتماد اور حوصلہ مزید بلند ہوگا، جو مستقبل میں پاکستان ہاکی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔