تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان نے ساتویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل کا عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے ساتویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل کا عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ ٹیم مقابلے میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن قرار پائے۔انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے تین کھلاڑی بہترین 10 کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری کا عالمی اعزاز جیت لیا۔انڈر 12 مقابلے میں پاکستان کے مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی