تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

پاکستانی یوٹیوبر امتنان احمد نے صحت کے باعث سوشل میڈیا چھوڑ دیا

پاکستانی یوٹیوبر امتنان احمد نے صحت کے باعث سوشل میڈیا چھوڑ دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر امتنان احمد نے صحت کے مسائل کے باعث سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے مداح حیران اور تشویش میں مبتلا ہیں۔امتنان احمد یوٹیوب پر معلوماتی اور تحقیقی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز میں جنگوں، عالمی حالات، سائنس اور مختلف سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔ان کے منفرد انداز اور معلوماتی مواد کو پسند کرنے والے ناظرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو ان کی ویڈیوز میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔رپورٹس کے مطابق امتنان احمد کو صحت سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے لیے مزید ویڈیوز بنانا اور پہلے کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا ممکن نہیں رہا۔ اسی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے اس اعلان کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ تاہم دستیاب معلومات میں ان کی صحت سے متعلق مسائل کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔