تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ایران امریکا کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی

ایران امریکا کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی

کراچی (کامرس ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے اثرات کے باعث خلیجی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ سے جون 2026 کے دوران پاکستانی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.3 فیصد گھٹ گئیں۔دستیاب دستاویز کے مطابق مارچ تا جون 2025 کے دوران خلیجی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 98 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھیں، جو رواں سال اسی مدت میں کم ہوکر 66 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران بھی خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس عرصے میں برآمدات 1 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 1 ارب 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے جون 2026 کے دوران متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات میں 42.7 فیصد کمی ہوئی، جبکہ سعودی عرب کے لیے برآمدات 1.7 فیصد اور عمان کے لیے 25.1 فیصد گھٹ گئیں۔