عمان (سپورٹس ڈیسک) اردن میں جاری نیزہ بازی کے عالمی کپ کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔پاکستانی نیزہ باز ناصر عباس نے انفرادی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ناصر عباس نے عالمی کپ کے دوسرے روز تلوار اور نیزہ بازی کے مقابلوں میں بھی چاندی کے تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کا آخری روز جاری ہے، جس میں مجموعی نتائج اور ٹیموں کی حتمی پوزیشنز کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ، پاکستان کے ناصر عباس نے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
واپس خبروں پر
Category:
کھیل