اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 16 فیصد اضافے کے ساتھ 14.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 12.6 ارب ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2026ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 19.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ستمبر 2026ء کے مقابلے میں بھی یہ خسارہ 10.3 فیصد بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2026ء میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد بڑھیں، جبکہ درآمدات میں تقریباً 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات 2.93 ارب ڈالر اور درآمدات 6.8 ارب ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 3.87 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔دستاویزات کے مطابق ستمبر 2026ء کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران برآمدات میں صرف 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات میں نمایاں بڑھوتری کے باعث تجارتی خسارہ مزید وسیع ہو گیا۔