تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں عام تعطیل کا اعلان

جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں عام تعطیل کا اعلان

پیراگوئے( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پیراگوئے بھر میں جشن کا ماحول ہے، جبکہ ملک کے صدر سانتیاگو پینا نے قومی فٹبال ٹیم کی شاندار فتح پر 30 جون کو ملک گیر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔پیراگوئے نے ناک آؤٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ جنوبی امریکی ٹیم بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے تک پہنچی تھی، تاہم اس نے عالمی طاقت تصور کی جانے والی جرمن ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سخت دباؤ کے ماحول میں کھیلے گئے شوٹ آؤٹ میں بالآخر جوزے کانالے نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔