تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست کو ملتان سے ہوگا۔پی سی بی کے مطابق 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیزن کا آغاز چیمپئنز کپ لسٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ سے کیا جائے گا، جبکہ اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوگا۔نئے سیزن میں 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔ سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کو بھی لاہور اور کراچی کی طرز پر دو، دو ریجنل ٹیمیں دی گئی ہیں۔ریڈ بال کرکٹ سیزن میں قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے ساتھ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، گریڈ ٹو گولڈ اور گریڈ ٹو سلور شامل ہوں گے۔پریذیڈنٹ ٹرافی کے تینوں ٹورنامنٹس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا، جبکہ قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور مقابلے یکم نومبر سے شروع کیے جائیں گے۔قائداعظم ٹرافی گولڈ میں 8 ٹیمیں جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ڈویژنز کو فرسٹ کلاس حیثیت حاصل ہوگی اور ان میں ترقی و تنزلی کا نظام برقرار رکھا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ گولڈ اور سلور کے دونوں ٹورنامنٹس 5 فروری سے 6 مارچ تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔ڈومیسٹک سیزن میں جونیئر کھلاڑیوں کے لیے بھی مختلف مقابلے شامل کیے گئے ہیں، جن میں انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ، نیشنل انڈر 19 کپ، نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ، نیشنل انڈر 15 ون ڈے کپ اور انڈر 17 ٹورنامنٹ شامل ہیں۔