تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی تو پیٹرول 500 روپے لیٹر ہوجاتا، حافظ نعیم

جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی تو پیٹرول 500 روپے لیٹر ہوجاتا، حافظ نعیم

لاہو ر(پاکستان خبر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے احتجاج اور دباؤ کے باعث حکومت نے عوام کو ریلیف دیا، بصورت دیگر پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کیا جائے، کیونکہ جو لوگ مہنگی اور بڑی گاڑیاں استعمال کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں، انہیں ان کا اضافی بوجھ بھی برداشت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے اور سیاسی جماعتیں گاڑیوں کے بڑے بڑے قافلوں کے ساتھ سفر کرتی ہیں، اس لیے عوام کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکیج میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی شامل کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک میں ایل پی جی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیس سرکاری نرخوں پر بھی دستیاب نہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ ان کا دعویٰ تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی ایل پی جی کا 70 فیصد حصہ ایران سے آتا ہے۔ اگر پاکستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں تو انہیں نکالنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جارہے؟امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں تیل صاف کرنے، چینی، گیس، آٹے اور بجلی کے پیداواری نجی اداروں سے متعلق اجارہ دار گروہ موجود ہیں، جن میں حکومت اور اپوزیشن کی کوئی تفریق نہیں بلکہ سب مل کر عوام کا استحصال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل صاف کرنے والی کمپنیوں کا منافع کم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جاسکتی ہے، جبکہ ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔