اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چند روز کمی کے بعد ایک بار پھر پیٹرول مہنگا کردیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی منظور کردہ قیمتوں کے تعین کی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 355 روپے فی لیٹر کی سابقہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر 2026 سے ہوگا۔