تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پوگاکار نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جیت کر یلو جرسی حاصل کر لی

پوگاکار نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جیت کر یلو جرسی حاصل کر لی

پیرس( سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن سلووینیا کے سائیکلسٹ تیج پوگاکار نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا، جس کے بعد وہ یلو جرسی کے بھی حقدار بن گئے۔دنیا کی سب سے معتبر سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ 195.9 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل تھا، جس میں سائیکلسٹس کو نسبتاً گرم موسم کا سامنا کرنا پڑا۔تیج پوگاکار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوناس ونگارڈ کو صرف دو سیکنڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 45 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا۔27 سالہ پوگاکار ٹور ڈی فرانس کے چار مرتبہ کے چیمپئن رہ چکے ہیں اور وہ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے ریس میں شریک ہیں۔تیسرے مرحلے میں رچرڈ کیرا پاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پوگاکار کی کامیابی کے بعد ان کی ٹور ڈی فرانس میں پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔