تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

مثبت سوچ اور محنت کامیابی کی کنجی ہیں، عرفات منہاس

مثبت سوچ اور محنت کامیابی کی کنجی ہیں، عرفات منہاس

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفات منہاس نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ مثبت سوچ، مسلسل محنت اور نظم و ضبط کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں ان کا ٹریننگ کا معمول تبدیل نہیں ہوتا۔ عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ تین ملکی ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ان کی ترجیح ہر میچ میں پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائنل میں ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز کے ساتھ شراکت قائم کرکے میچ کو آخری اوورز تک لے جانے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے واقف تھے، جبکہ گیند تبدیل ہونے کے بعد بیٹنگ نسبتاً آسان ہوگئی۔ ان کے مطابق ایک بڑے اوور نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔عرفات منہاس نے کہا کہ بڑے مجمع کے سامنے کھیلنے سے حوصلہ بڑھتا ہے، تاہم دباؤ میں اعصاب قابو میں رکھنا اور درست فیصلے کرنا ضروری ہے۔ مختلف فارمیٹس میں کامیابی کے لیے ذہنی تیاری، محنت اور نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ عرفات منہاس نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے 5 میچز میں 149 رنز بنانے کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ فائنل میں انہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور حسن نواز کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔