تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چاند پر انسانی بستی کے قیام کی تیاری، ابتدائی مشن جلد روانہ ہوں گے

چاند پر انسانی بستی کے قیام کی تیاری، ابتدائی مشن جلد روانہ ہوں گے

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے منصوبے کے تحت ابتدائی مشنز رواں سال کے اختتام سے قبل روانہ کیے جائیں گے، جو مستقبل کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ادارہ ماضی کے خلائی پروگراموں کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ چاند پر مستقل اڈہ قائم کرنے کے منصوبے کو زیادہ محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ چاند پر انسانی بستی کا قیام ایک غیر معمولی خواب ہے، لیکن اس سے وابستہ چیلنجز بھی انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ہیں۔یہ منصوبہ ناسا کے ’’آرٹیمس‘‘ پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد چاند پر طویل المدت انسانی موجودگی قائم کرنا اور مستقبل میں انسانوں کو مریخ تک بھیجنے کی تیاری کرنا ہے۔اس تاریخی منصوبے میں معروف کاروباری شخصیت جیف بیزوس کی خلائی کمپنی Blue Origin بھی شریک ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ نجی سرمایہ کاری سے چلنے والا قمری لینڈر مشن چاند کی سطح تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں بغیر عملے کے ایک قمری لینڈر کو چاند کے جنوبی قطب پر اتارا جائے گا۔ یہ مشن لینڈنگ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کا تجربہ کرے گا اور مختلف سائنسی آلات نصب کرے گا تاکہ مستقبل کے انسانی مشنز کے لیے ضروری معلومات حاصل کی جا سکیں۔ماہرین کے مطابق اگر یہ مشن کامیاب رہا تو چاند پر مستقل انسانی قیام کی راہ ہموار ہوگی اور انسانیت کے لیے مریخ سمیت مزید دور دراز خلائی مقامات تک رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔