تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت نقصان پہنچا کر ایک نئی مثال قائم کی:امریکی وزیر دفاع

صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت نقصان پہنچا کر ایک نئی مثال قائم کی:امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت نقصان پہنچا کر ایک نئی مثال قائم کی اور ایسی کامیابی حاصل کی جو اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکی تھی۔پیٹ ہیگستھ کے مطابق ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ اس کی جوہری صلاحیت کو بھی متاثر کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ بندی پر آمادہ ہونے کے لیے خود پیش ہوا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایران میں اب ایسے عناصر سامنے آ رہے ہیں جو مذاکرات کے حامی ہیں اور امریکا کی بنیادی شرط یہی ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔انہوں نے جنگ بندی کو ایک مثبت موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی امن اور ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت دفاع اپنا کردار ادا کر چکی ہے تاہم صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں فوری ردعمل کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جنگ وقتی طور پر دو ہفتوں کے لیے معطل کی گئی ہے لیکن امریکی افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بھی پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور عسکری معاملات پر بریفنگ دی۔