تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا انعام 10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا انعام 10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کے لیے انعامی رقم 1 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔اجلاس میں نئی نقد انعامی پالیسی کی سفارشات منظوری کے لیے فنانس ڈویژن کو ارسال کردی گئیں۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا کہ ارشد ندیم کو مختلف اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 1 ارب روپے تک کے انعامات ملے، تاہم اس رقم میں نجی شعبے کی جانب سے دیے گئے انعامات شامل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داری کھیلوں کی فیڈریشنز کو فنڈز فراہم کرنا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومتی فنڈز وصول نہیں کرتی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی سرکاری مالی معاونت حاصل نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق فیڈریشنز کے فنڈز کے استعمال کا احتساب کیا جاتا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے اور انعامات اسی وقت دیے جانے چاہئیں جب وہ نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر تمام کھیل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ماتحت ہیں۔محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے متعلق بحث پہلے ہی ہوچکی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ وفاقی کابینہ کے ماتحت ہے۔اجلاس میں کاظم علی نے مؤقف اختیار کیا کہ کرکٹ کو بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب سینیٹر روبینہ قائم خانی نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بین الصوبائی روابط کی ضرورت ہے، تاہم وفاقی وزیر اجلاس میں شرکت کے معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سینیٹرز کا استحقاق ہے۔