تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، طلال چوہدری

پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، طلال چوہدری

اسلام آباد (پاکستان خبر)  وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات میں مفاہمت کے لیے دونوں جانب سے کوششیں ضروری ہیں، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی کو پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قانون سازی یا آئینی ترمیم نہیں کی۔مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو واپس دینے سے متعلق سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی کو پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی اختیار کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے آج سامنے آنے والا بیان بہترین ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔