تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پنجاب میں میٹرو اور اورنج لائن سمیت مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں میٹرو اور اورنج لائن سمیت مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان خبر)پنجاب حکومت نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو، الیکٹرک بس اور گرین بس سروسز پر فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے کے باعث سبسڈی ختم کی گئی ہے، جس کے بعد 13 جون سے تمام ماس ٹرانزٹ سروسز میں مسافروں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ آج رات تک شہریوں کو مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی۔حکام کے مطابق یہ مفت سفری سہولت اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی تھی، جو ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے تھی، تاہم بعد میں اس میں توسیع پر بھی غور کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ان ٹرانسپورٹ سروسز سے روزانہ تقریباً آٹھ لاکھ مسافر مفت سفر کر رہے تھے، جن میں صرف اورنج لائن ٹرین کے ذریعے دو لاکھ نوے ہزار جبکہ میٹرو بس سروس سے ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو رہے تھے۔حکومت کے مطابق یہ سہولت مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے دی گئی تھی، تاہم اب اس کے خاتمے کے بعد مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔