تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پنجاب کا 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں و ترقیاتی منصوبوں میں اہم فیصلے

پنجاب کا 5903 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں و ترقیاتی منصوبوں میں اہم فیصلے

لاہور( کامرس ڈیسک) لاہور میں پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کا 5903 ارب روپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔پنجاب کے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت صوبے کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔بجٹ کے مطابق تعلیم کے لیے 750 ارب روپے اور صحت کے لیے 500 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مقامی حکومتوں کے لیے 803 ارب 88 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کو 1450 ارب روپے سے کم کر کے 752 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 27 ارب، ہونہار اسکالر شپ کے لیے 15 ارب اور انفارمیشن اینڈ کلچر کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔کسان کارڈ پروگرام کے لیے 10 ارب روپے اور مفت ادویات کے لیے 82.80 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ رمضان پیکیج کے لیے 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھیں۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن، نعت اور قومی ترانے سے ہوا۔وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے پر بھی مبارکباد پیش کی اور ملکی قیادت کو اس پیش رفت پر سراہا۔