تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بھارت اے کی ٹرائی سیریز فائنل میں فتح، سری لنکا اے کو 66 رنز سے شکست

بھارت اے کی ٹرائی سیریز فائنل میں فتح، سری لنکا اے کو 66 رنز سے شکست

 نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارت اے نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا اے کو 66 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔بھارت کی جانب سے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھَو سوریاونشی نے غیر معمولی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔ انہوں نے صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے لسٹ اے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں تلک ورما نے 67، روتوراج گائیکواڑ نے 40 جبکہ انوکُل رائے نے 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر مجموعے کو مستحکم کیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم 311 رنز بنا کر 48ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ ونیوکا سنہ نے 62 اور سادھیرا سمارا وکرما نے 52 رنز اسکور کیے تاہم ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔بھارت کی جانب سے یش ٹھاکر اور ویپراج نگم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انوکُل رائے نے بھی اہم کامیابی حاصل کی۔