تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ورلڈ کپ 2026: جرمن ٹیم کو امریکا میں سخت سیکیورٹی چیک کا سامنا، ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ 2026: جرمن ٹیم کو امریکا میں سخت سیکیورٹی چیک کا سامنا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شریک جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا میں سیکیورٹی چیک کے سخت مرحلے سے گزرنا پڑا، جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ٹیم اپنے اگلے گروپ میچ کے لیے ٹورنٹو روانہ ہو رہی تھی کہ اس دوران امریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مکمل تلاشی اور امیگریشن کارروائی سے گزارا۔ویڈیو میں کھلاڑیوں کو قطار میں کھڑے ہو کر مرحلہ وار چیکنگ سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جن میں جوشوا کمچ اور جمال موسیالا بھی شامل تھے۔جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس کارروائی پر کسی اعتراض کا اظہار نہیں کیا گیا، جبکہ امریکی حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلی وضاحت جاری نہیں کی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مختلف شہروں میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے باعث سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی حساس اور سخت بنایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی بعض ٹیموں کے ساتھ اسی نوعیت کے سیکیورٹی اقدامات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔