تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ورلڈ کپ 2026 میں اون گولز کی غیر معمولی زیادتی، ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

ورلڈ کپ 2026 میں اون گولز کی غیر معمولی زیادتی، ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

 واشنگٹن ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں ایک غیر معمولی رجحان سامنے آیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کی جانب سے اپنی ہی ٹیم کے خلاف کیے گئے گولز، یعنی اون گولز، میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اب تک ٹورنامنٹ میں 7 اون گولز ہو چکے ہیں، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل 2018 کے ورلڈ کپ میں 12 اون گولز کا ریکارڈ قائم ہوا تھا، جس کے ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 48 ٹیموں اور 104 میچز پر مشتمل اس توسیع شدہ ٹورنامنٹ میں میچز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ایسے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اون گولز کے واقعات میں پیراگوئے، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، قطر، مصر، عراق اور اردن کے کھلاڑی شامل ہیں، جن کے غلط گولز نے میچز کے نتائج پر براہِ راست اثر ڈالا۔اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 61 اون گولز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے ایک قابلِ ذکر حصہ موجودہ ٹورنامنٹ میں ہوا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچ ایسے ایڈیشن بھی گزرے ہیں جن میں ایک بھی اون گول نہیں ہوا، جبکہ پہلی بار یہ واقعہ 1930 کے ورلڈ کپ میں سامنے آیا تھا۔ماہرین کے مطابق ٹورنامنٹ کی بڑھتی ہوئی شدت اور دباؤ اس رجحان کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔