تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش( سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی۔میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی نقصان کے باوجود کپتان نگار سلطانہ نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ شورنا اختر نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط مجموعے تک پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں اچھا آغاز ملا، منیبہ علی نے 25 اور گل فیروزہ نے 23 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم بعد میں پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہو گئی۔بنگلہ دیش کی بولرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 100 رنز تک محدود رکھا۔ میگھلا اور ناہیدہ اختر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رابعہ خان اور ریتو مونی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔