تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مومنہ اقبال کے والد کے واقعے سے متعلق بہن کے افسوسناک انکشافات

مومنہ اقبال کے والد کے واقعے سے متعلق بہن کے افسوسناک انکشافات

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑے ایک نہایت تکلیف دہ واقعے کا ذکر کیا ہے۔رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کے والد کا انتقال اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا، جس کا دکھ آج بھی پورا خاندان بھلا نہیں سکا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب مومنہ اقبال اپنے والد کو اسپتال لے کر پہنچیں تو طبی عملے کی توجہ فوری علاج کے بجائے اس بات پر مرکوز ہو گئی کہ آیا آنے والی خاتون واقعی مومنہ اقبال ہیں یا نہیں۔رمشا کے مطابق متعدد ڈاکٹرز اور عملے کے افراد مومنہ اقبال کو پہچاننے اور ان سے سوالات کرنے میں مصروف رہے، جبکہ ان کے والد کو بروقت اور مناسب طبی امداد نہیں مل سکی۔ ان کے مطابق اس واقعے میں طبی غفلت بھی شامل تھی کیونکہ مریض کے بجائے ایک معروف شخصیت کی موجودگی مرکزِ توجہ بن گئی۔