تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی

رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز نے گھر میں سادگی سے شادی کرلی، تاہم جوڑے نے مستقبل میں اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے 11 اگست کو پرتگال میں واقع اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں شادی کی، جس میں ان کے بچوں کے سوا کوئی مہمان شریک نہیں تھا۔دونوں نے یہ شادی اپنی پہلی ملاقات کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر کی۔ ان کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک اسٹور میں ہوئی تھی۔جارجینا روڈریگز نے برطانوی فیشن میگزین ’ووگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مصروفیات کے باعث انہوں نے فوری طور پر گھر میں مختصر اور سادہ تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خاندان اور دوستوں کی شرکت کے ساتھ ایک شاندار شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی تاکہ اس خوشی کو سب کے ساتھ مل کر منایا جاسکے۔جارجینا کے مطابق بچپن میں وہ ایک محل، شاہی بگھی، طویل عروسی لباس اور ہیروں سے جڑے تاج کے ساتھ بڑی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ترجیحات تبدیل ہوگئیں۔