تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم، متبادل سکے کے اجرا کی منظوری

10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم، متبادل سکے کے اجرا کی منظوری

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کاغذی کرنسی نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائن بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے مجوزہ ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی تھی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 10 روپے کا نوٹ بند کیا جارہا ہے اور اسے تبدیل کرانے کے لیے آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اس وقت وضاحت کی تھی کہ نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے اور کسی مالیت کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مرکزی بینک نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کسی نوٹ کو واپس لینے کا فیصلہ ہوا تو عوام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور تبدیلی کے لیے مناسب مہلت دی جائے گی۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ 10 روپے کا نوٹ بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، کیونکہ اس کی تیاری پر آنے والے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ مرکزی بینک ماضی میں بھی 2 مرتبہ یہ نوٹ ختم کرنے کی کوشش کرچکا ہے۔ تاہم وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موجودہ 10 روپے کا نوٹ کب قانونی طور پر قابل استعمال نہیں رہے گا اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کیا ہوگی۔