تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سلمان خان نے طلبہ کے احتجاج کی حمایت کر دی

سلمان خان نے طلبہ کے احتجاج کی حمایت کر دی

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ایک پُرامن تحریک نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ہمدردیاں ان طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جو احتجاج کے دوران زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پیپر لیک ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے، تاہم یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ملک کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے اور ان کے والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔بالی ووڈ اداکار نے طلبہ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان محنت کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے اور ایک تعلیم یافتہ بھارت کی تشکیل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ طلبہ کا احتجاج پُرامن تھا اور انہوں نے ہمت و ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، یہی نوجوان نسل مستقبل میں ملک کا نام روشن کرے گی۔