تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس تک گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس تک گرگیا

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 48 ہزار 42 کی سطح پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث کاروبار عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ انڈیکس ٹریڈنگ 9780 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 47 ہزار 715 کی حد پر رک گئی جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 3133 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 196 پر معطل ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس ٹریڈنگ منفی 6.93 فیصد پر معطل رہی۔ ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوا، تاہم ہنڈریڈ انڈیکس مسلسل کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 152 پوائنٹس تک گر گیا، جس میں 7.84 فیصد کمی دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اسٹاک مارکیٹ کی مندی کی بڑی وجہ ہے۔ خطے کی کشیدہ صورتحال اور نئی مانیٹری پالیسی میں ممکنہ شرح سود میں اضافے کے خدشات بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثرانداز ہو رہے ہیں اور وہ سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں۔