تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

شاہ رخ خان کا ابوظبی میں میوزک فیسٹیول کرانے کا اعلان

شاہ رخ خان کا ابوظبی میں میوزک فیسٹیول کرانے کا اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں موسیقی کے بڑے میلے ’یونیفائیڈ‘ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، جس میں اریجیت سنگھ، سونو نگم اور کرن اوجلا سمیت 15 سے زائد فنکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک روزہ میوزک فیسٹیول 20 مارچ 2027 کو ابوظبی کے جزیرے یاس پر واقع اتحاد لائیو میں منعقد ہوگا۔فیسٹیول کا مقصد بھارتی موسیقی کی مختلف نسلوں اور انداز کو ایک عالمی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔ اس موقع پر بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے مختلف علاقوں سے موسیقی کے شائقین کی شرکت متوقع ہے۔فیسٹیول میں معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور سونو نگم ہندی موسیقی پیش کریں گے، جبکہ پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا بھی میلے کا حصہ ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق مزید فنکاروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فیسٹیول کے اعلان پر شاہ رخ خان نے کہا کہ موسیقی میں مختلف ثقافتوں اور برادریوں کو یکجا کرنے کی غیر معمولی طاقت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ پردے پر کہانیاں سنانے میں گزارا ہے اور اس دوران دیکھا ہے کہ کہانیاں لوگوں کو کس طرح ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔