تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شاہ رخ خان کی فلم کنگ، 450 کروڑ بجٹ کا بڑا منصوبہ

شاہ رخ خان کی فلم کنگ، 450 کروڑ بجٹ کا بڑا منصوبہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ کو ان کے فلمی کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کنگ کا تخمینی بجٹ تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے ہے، جس میں فلم کی تشہیری مہم کے اخراجات اور شاہ رخ خان کا معاوضہ شامل نہیں کیا گیا۔بجٹ کے اعتبار سے یہ فلم شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں جوان اور پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جن کے بجٹ بالترتیب تقریباً 400 کروڑ اور 350 کروڑ بھارتی روپے بتائے جاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ مئی 2025 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سے زائد دنوں کی فلم بندی مکمل کی جا چکی ہے۔ امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ اگست 2026 میں مکمل کر لی جائے گی۔فلم میں بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر شامل کیے جا رہے ہیں، جن کی تیاری بین الاقوامی اسٹنٹ ماہرین کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔ فلم کے خصوصی بصری اثرات کی ذمہ داری بھی شاہ رخ خان کے پروڈکشن ادارے کو دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ کو ابتدا میں ایک ایکشن تھرلر کے طور پر بنانے کا منصوبہ تھا، تاہم شاہ رخ خان اور ہدایت کار کے وسیع وژن کے باعث اسے ایک بڑے پیمانے کی ایکشن فلم میں تبدیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو معیاری اور شاندار سنیما تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ فلم میں ایسے بڑے ایکشن مناظر شامل کیے جا رہے ہیں جو ناظرین کے لیے منفرد تجربہ ثابت ہوں گے، جبکہ فلم پر کی جانے والی سرمایہ کاری ہر منظر میں نمایاں دکھائی دے گی۔واضح رہے کہ کنگ کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔