تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

داسن شناکا کا آخری اوور میں کمال، 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

داسن شناکا کا آخری اوور میں کمال، 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک) امریکا کے میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکن فاسٹ بولر داسن شناکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم سیئٹل اورکاس کو فتح دلا دی۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں داسن شناکا نے ٹیکساس سپر کنگز کے خلاف آخری اوور میں یادگار بولنگ کرتے ہوئے سیئٹل اورکاس کو 9 رنز سے کامیابی دلوائی۔122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس سپر کنگز کی ٹیم آخری اوور سے قبل 107 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ موجود تھی اور اسے جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 15 رنز درکار تھے۔ ڈونوون فریرا اور شبھم رنجانے کریز پر موجود تھے۔داسن شناکا نے آخری اوور کا آغاز کیا تو پہلی گیند پر شبھم رنجانے نے باؤنڈری حاصل کی، جس کے بعد ٹیکساس کو 5 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ اگلی گیند پر ایک رن بنا، لیکن اس کے بعد میچ کا نقشہ مکمل طور پر بدل گیا۔شناکا نے تیسری گیند پر ڈونوون فریرا کو کلین بولڈ کیا، چوتھی گیند پر کیلون سیویج کو لانگ آن پر کیچ آؤٹ کرایا، جبکہ ہیٹ ٹرک گیند پر ایڈم ملن بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔آخری گیند پر بھی شناکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امشی ڈی سلوا کو شمرون ہیٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا اور 4 گیندوں پر 4 مسلسل وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔یہ میجر لیگ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی بولر نے 4 گیندوں پر مسلسل 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔