تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین پریشان

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین پریشان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی بجٹ کی پیشی سے قبل ہی ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے صارفین اور سولر توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف صلاحیت کے سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت میں سات ہزار سے نو ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مجموعی نرخوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق پانچ سو پچاسی واٹ کا سولر پینل، جو پہلے تقریباً اٹھارہ ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب بڑھ کر ستائیس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح چھ سو پینتالیس واٹ کے پینل کی قیمت بائیس ہزار روپے سے بڑھ کر اکتیس ہزار دو سو روپے ہو گئی ہے، جبکہ سات سو بیس واٹ کا پینل پچیس ہزار روپے سے بڑھ کر تینتیس ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ سے وابستہ حلقوں کے مطابق صرف سولر پینلز ہی نہیں بلکہ انورٹرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے سولر انرجی سسٹم کی مجموعی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔