تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شہناز گل نے سلمان خان کی شخصیت کے راز بتا دیے

شہناز گل نے سلمان خان کی شخصیت کے راز بتا دیے

 ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور سابق بگ باس امیدوار شہناز گل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی شخصیت اور رویے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کئی خوبیاں بیان کی ہیں۔شہناز گل کا کہنا ہے کہ سلمان خان ایک انتہائی خیال رکھنے والے انسان ہیں، جو صرف ان کا ہی نہیں بلکہ اپنے آس پاس موجود ہر شخص کا احترام اور خیال رکھتے ہیں، جبکہ سب کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے ان کی بھرپور رہنمائی کی، تاہم ان کی حمایت ہمیشہ حقیقت اور سچائی پر مبنی رہی۔شہناز گل کے مطابق انہیں ایک وقت پر محسوس ہوتا تھا کہ شاید وہ سلمان خان کی پسندیدہ امیدوار ہیں، لیکن بعد میں انہیں اندازہ ہوا کہ سلمان خان ہمیشہ درست بات کا ساتھ دیتے ہیں۔ اگر ان سے کوئی غلطی ہوتی تو سلمان خان انہیں سمجھانے کے ساتھ ساتھ ڈانٹ بھی دیتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک بہترین میزبان ہیں جو اپنے اردگرد موجود ہر فرد کے ساتھ محبت، عزت اور خلوص سے پیش آتے ہیں۔