تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کی ذمہ داری مل گئی

صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کی ذمہ داری مل گئی

موغادیشو ( سپورٹس ڈیسک) صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یورپی فٹبال کی تنظیم نے یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ اعلان جمعرات کو کیا گیا۔تینتیس سالہ عمر آرتان کو اس سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے عالمی کپ میں ریفری کے فرائض انجام دینے تھے، تاہم انہیں امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا اور میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا، جس کے بعد وہ عالمی کپ ریفریز پینل سے دستبردار ہو گئے۔بعد ازاں وہ ترکی کے شہر استنبول سے صومالیہ واپس پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں قومی ہیرو کے طور پر سراہا گیا۔اب یورپی فٹبال تنظیم نے انہیں ایک بڑا موقع دیتے ہوئے سپر کپ میچ کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، جو چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم پیرس سینٹ جرمین اور یوروپا لیگ چیمپئن آسٹن ولا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بارہ اگست کو آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں منعقد ہوگا۔یورپی فٹبال تنظیم کے مطابق عمر آرتان کو دنیا کے بہترین ریفریز میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کے عالمی کپ میں شامل نہ ہونے کی وجہ امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنا بتائی گئی ہے۔