تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

جنوبی کوریا کی شاندار واپسی، چیک جمہوریہ کو دو ایک سے شکست

جنوبی کوریا کی شاندار واپسی، چیک جمہوریہ کو دو ایک سے شکست

میکسیکو ( سپورٹس ڈیسک) فٹبال عالمی کپ 2026 کے ایک میچ میں جنوبی کوریا کی قومی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک جمہوریہ کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں اور مقابلہ برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں چیک جمہوریہ نے پہلا گول کر کے برتری حاصل کی، تاہم جنوبی کوریا نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے مسلسل دو گول اسکور کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔جنوبی کوریا کی جانب سے فیصلہ کن گول سترویں منٹ میں وانگ ای بیوم نے کیا، جس کے بعد ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔ یہ کامیابی جنوبی کوریا کے لیے ٹورنامنٹ میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔