تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی چیمپئن اسپین نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے میچ کے 30ویں منٹ میں اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔تاہم بیلجیئم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 41ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا۔ یہ موجودہ ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف پہلا گول بھی تھا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، تاہم فیصلہ کن لمحہ کھیل کے آخری مرحلے میں آیا۔ میچ کے 88ویں منٹ میں میکیل مرینو نے خوبصورت گول اسکور کرتے ہوئے اسپین کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔بیلجیئم نے آخری لمحات میں مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہو سکا اور یوں اسپین نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اس سے قبل فرانس بھی اپنا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ اسپین کی فتح کے بعد ورلڈ کپ کے آخری چار مرحلے کے مقابلے مزید سنسنی خیز ہو گئے ہیں۔