تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپین نے فرانس کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے فرانس کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی

ڈیلس( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ڈیلس میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں اسپین کی ٹیم ابتدا سے ہی فرانس پر دباؤ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور بہترین حکمت عملی کے باعث کامیابی اپنے نام کی۔اسپین کی جانب سے پہلا گول 24ویں منٹ میں اویرزابال نے پینلٹی کے ذریعے کیا، جبکہ 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کی برتری کو مزید مضبوط بنا دیا۔اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 16 سال بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اسپین نے آخری بار 2010 میں فائنل کھیلا تھا، جہاں وہ پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا تھا۔ یہ ورلڈکپ تاریخ میں اسپین کا دوسرا فائنل ہوگا۔دوسری جانب فرانس کا مسلسل تیسری بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور اسے سیمی فائنل میں ہی ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔اب فیفا ورلڈکپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں اسپین کا سامنا کرے گی۔