تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپین کی فتح پر شاہی خاندان بھی جشن میں شریک

اسپین کی فتح پر شاہی خاندان بھی جشن میں شریک

اسپین( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی شاندار رسائی پر ہسپانوی شاہی خاندان بھی خوشی سے سرشار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد اسپین کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شاہ فیلیپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونور اور انفانتا صوفیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ہسپانوی شاہی خاندان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہی خاندان کے چاروں افراد اسپین کی قومی ٹیم کی جرسی پہن کر صوفے پر بیٹھے میچ کے آخری لمحات دیکھ رہے تھے۔جیسے ہی اسپین کی فتح یقینی ہوئی، شاہی خاندان کے افراد خوشی سے جھوم اٹھے، ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ٹیم کی تاریخی کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔ویڈیو کے ساتھ جاری پیغام میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ اب پورا ملک اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے اور امید ہے کہ اسپین فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کرے گا۔دوسری جانب اسپین کے مختلف شہروں میں بھی شائقین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ٹیم کی کامیابی کا جشن منایا۔ بعض شائقین فلسطینی پرچم اٹھائے بھی نظر آئے۔امریکی شہر نیویارک میں موجود ہسپانوی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی فتح کا بھرپور انداز میں جشن منایا۔