تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

دنیا بھر میں 2026 کا شاندار استقبال، ہر ملک نے اپنی روایت کے مطابق جشن منایا

دنیا بھر میں 2026 کا شاندار استقبال، ہر ملک نے اپنی روایت کے مطابق جشن منایا

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا نے 2025 کو یادوں، خوشیوں اور اداسیوں کے ساتھ الوداع کہا اور 2026 کو امیدوں کے ساتھ خوش آمدید کہا، جن خوابوں کی تعبیر 2025 میں ممکن نہ ہو سکی تھی وہ 2026 میں پورے ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی سے ہوا، جہاں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ میں شام چار بجے اور آسٹریلیا میں شام چھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا۔جاپان میں آتش بازی کے ساتھ بدھ مت کے مندروں میں بڑی گھنٹیاں 108 بار بجائی گئیں، جبکہ جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں شہریوں اور سیاحوں نے پر جوش تقریبات میں حصہ لیا۔ بنکاک میں دریائے چاو فرایا اور سنگاپور میں مرینا بے کے مقام پر آتش بازی نے آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کر دیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عظیم دیوار چین کے جویونگ گوان حصے کو خصوصی روشنیوں اور لائٹ بیمز سے روشن کیا گیا، جہاں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یورپ اور مشرق وسطی میں نئے سال کا آغاز نسبتا بعد میں ہوا، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں سال نو داخل ہوتا ہے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال کے قریب لاکھوں افراد نے جشن منایا۔ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کے اوقات میں فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کی وجہ سے ہے، جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اور اس کے باعث ہر ملک اپنے وقت، ثقافت اور روایات کے مطابق نئے سال کا جشن مناتا ہے۔