تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی

برٹش کولمبیا( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔وینکوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 10ویں منٹ میں ایمبولو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔پہلے ہاف میں الجزائر نے واپسی کی کوشش کی، تاہم سوئس دفاع نے اسے زیادہ مواقع نہ دیے اور وقفے تک اسکور 0-1 رہا۔دوسرے ہاف کے آغاز پر 46ویں منٹ میں ڈین نڈوئے نے دوسرا گول کر کے برتری دوگنی کر دی۔ اس کے بعد الجزائر کی ٹیم کوشش کے باوجود اسکور نہ کر سکی اور میچ 0-2 سے سوئٹزرلینڈ کے نام رہا۔اس فتح کے ساتھ سوئٹزرلینڈ مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ کولمبیا اور گھانا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔